• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین و بچوں پر تشدد کی اطلاع کیلئے ہیلپ لائن ایپ کا اجراء

وفاقی حکومت نے بچوں اور خواتین پر تشدد کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن ایپ 1099 کا اجراء کردیا۔

اسلام آباد میں ہیلپ لائن ایپ کے اجراء کی تقریب سے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے خطاب کیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ صنفی بنیادوں پر خواتین اور بچوں پر کیے گئے تشدد کے خلاف 16 دن کی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ریپ کے مقدمات سننے کے لیے کورٹ بھی بنائی جائیں گی ساتھ ہی صنفی تشدد کے جرائم کے حوالے سے لوگوں کی ذہنیت بدلنے کی بھی ضرورت ہے۔


ان کا کہنا تھاکہ 1099 ہیلپ لائن ایپ سے بھی تشدد کے خاتمے میں مدد ملے گی، اس پر شکایت درج ہوتے ہی پولیس مدد کے لیے پہنچ جائے گی۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پولیس اگر اس حوالے سے اپنا کام نہیں کرتی تو آرڈیننس میں پولیس کے لیے بھی سزائیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے قوانین میں ریپ کے مجرموں کے لیے سخت سزائیں رکھی گئی ہیں، یہ قوانین اگر نافذ ہوجائیں تو تشدد اور ریپ میں کمی واقع ہوگی۔

تازہ ترین