• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم کراچی کے شہریوں کا مقدمہ لڑرہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم کراچی کے شہریوں کا مقدمہ لڑرہے ہیں اور بلاتفریق رنگ و نسل اور برادری کے ہم لوگوں کو ان کا جائز حق دلوانے کے لیے ہمہ تن مصروف ہیں،ان خیالا ت کا اظہارا نہوں نے ادارہ نور حق میں آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے صدر سیف الدین ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ادارہ نورحق میں کنیز فاطمہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے وفد نے جماعت اسلامی کے قائدین سے ملاقات میں بتایا کہ جماعت اسلامی کی کوششو ں سے انکی ڈپلیکیشن فائلوں کا مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔حافظ نعیم نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہاؤسنگ اسکیم اور سوسائٹی کے نام پر گزشتہ 30سال سے جو زمینوں کی بندر بانٹ ہوئی اس فراڈ میں KBCAاورسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت ہماری شہری وصوبائی حکومتیں شامل ہیں جنہوں نے کراچی کی زمینوں کو لوٹ کامال سمجھا ہوا ہے ۔

تازہ ترین