• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور واقعات میں 2 افراد جاں بحق، خاتون زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات میں ضعیف العمرشخص سمیت 2افراد جاں بحق اورایک خاتون زخمی ہو گئی، تفصیلات کےمطابق قیوم آباد کورنگی روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، آئی سی پل کے نزدیک80سالہ سوداگر ولدغلام نور چلتے ہوئے گر کر جاں بحق ہوگیا، جسکی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے میں 45سالہ فہمیدہ شدید زخمی ہوگئی۔

تازہ ترین