• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپی ڈبلیو سی کے فدا حسین کی ڈی پی او گجرات سے ملاقات

لندن ( پ ر)اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل گریٹر لندن کے صدر فدا حسین چوہدری نے ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر گجرات محمد عمر فاروق سلامت سے ملاقات کی ۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب تارکین وطن کے مسائل کے حل کے حوالے سے آسانیاں پیداکرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ فدا حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وباء کے دورانیہ میں برطانیہ کے شہروں لندن ،بریڈفورڈ اور برمنگھم سے تعلق رکھنے والی فیمیلیز کو ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر گجرات کی جانب سے مختلف شکایات اور مسائل کے حوالے سے بروقت ریلیف و قانونی معاونت فراہم کرنے اور برمنگھم میں مقیم فیملی کوقبضہ مافیا کی جانب سے ہراساں کرنے کی شکایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروقت قانونی تحفظ اور ریلیف فراہم کرنا احسن اقدام تھا۔ایسے اقدامات سے سمندر پار پاکستانیوں کا ملکی اداروں پر اعتماد بحال ہوتا ہے اور اوورسیز کمیونٹی یورپ اورمڈل ایسٹ کی بجائے اپنے وطن عزیز میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتی ہے۔ اس موقع پرفدا حسین نے او پی ڈبلیو سی کی جانب سے ڈی پی او عمر فاروق کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ ڈی پی او ضلع گجرات عمر فاروق سلامت نے او پی ڈبلیو سی لندن کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کی واضح ہدایات موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وائس چیئرمین او پی ڈبلیو سی وسیم اختر رامے کی قیادت میں پنجاب کے تمام اضلاع میں ضلعی OPC کمیٹیاں اوورسیز کمیونٹی کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں، تارکین وطن کے رابطہ کرنے پر او پی سی ہیڈآفس سی ایم سیکریٹریٹ لاہور میں کمشنر پسند خان بلیدی ، ڈائریکٹر پولیس شعیب خرم، نیلم ارشاد شیخ، فیصل عطاء سمیت دیگراعلیٰ افسران شکایات کے اندراج سمیت متعلقہ ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو رابطہ کر کے قانونی طور پر ریلیف فراہم کرنے میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں جس کی اوورسیز کمیونٹی معترف و مشکور ہے۔
تازہ ترین