شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )محکمہ تعلیم شیخوپورہ کے 20مراکزمیں اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کی آسامیاں خالی ہیں ، حکومت پنجاب نے اے ای او بننے والے ٹیچروں کو 10ہزار روپے اضافی الاؤنس بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے مگر اس کے باوجود زیادہ تر ٹیچرز اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر بننے سے گریز کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے اب مستقل اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی بھرتی کا کام آئندہ دو مال میں مکمل ہو جائے گا۔