• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدرشی کی دو ہفتے کے بعد نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارک باد

کراچی (جنگ نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے بالآخر امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کردی ہے۔ صدر شی نے جو بائیڈن کے نام ٹیلی گرام کے ذریعے تہنیتی پیغام بھیجا ہے اور اس میں کہا ہے کہ ’’ دونوں ملکوں کو تنازع یا کشیدگی میں نہیں الجھنا چاہیے،باہمی احترم اور دنیا میں امن اور ترقی کے فروغ کے لیے برابری کی بنیاد پر تعاون کرنا چاہیے۔‘‘ چینی صدر نے امریکا میں تین نومبر کو منعقدہ صدارتی انتخابات کے دو ہفتے کے بعد جو بائیڈن کو ان کی کامیابی پر مبارک باد کا یہ پیغام بھیجا ہے۔

تازہ ترین