• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں 25اپریل سے گندم کی خریداری کا آغاز کیا جارہا ہے

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) ضلع سیالکوٹ میں 25اپریل سے گندم کی خریداری کا آغاز کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں تمام پیشگی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں گندم کی خریداری کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کی ۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے ضلع سیالکوٹ کے کاشتکاروں سے 82ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے اور گندم خرید پالیسی کے تحت ساڑھے  12 ایکڑ سے کم چھوٹے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کو یقینی بنانے کیلئے پہلے 5روز صرف انہی کو باردانہ اور پی پی بیگز کا اجراءکئے جائےں گے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے محکمہ ریونیو کے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے کاونٹرز بھی قائم کئے جائیں ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سیالکوٹ عمر شیر ، اے سی سیالکوٹ میثم عباس، اے سی پسرور، اے سی ، اے سی ڈسکہ راوسہیل اقبال، ڈی ایف سی سیالکوٹ ، ای ڈی او زراعت سیالکوٹ جاوید احمداور ڈی او زراعت سیالکوٹ کے علاوہ کاشتکاروں اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی ۔
تازہ ترین