• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب(نامہ نگار) اورماڑہ کے ساحل پر کھڑی 25 سے زائد کشتیوں کو سمندری طوفان کے باعث نقصان پہنچا 25 سے زائد کشتیاں سمندری طوفان کی مست موجوں کا نشانہ بن کر آپس میں ٹکرا کر ٹوٹ گئیں بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین کامران لاسی نے پاکستان میرین ٹائم سیکورٹی، پاک نیوی اور ریسیکو ٹیموں سے مدد کی اپیل کی۔ 

جس کے بعد پاک نیوی، پاکستان میرین ٹائم سیکورٹی، محکمہ فشریز نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اورماڑہ میں سمندری طوفان کے بعد لہروں سے تباہ ہونے والے کشتیوں کے ملبے ہٹانے کا کام کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد مکمل کرلیا گیا تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

تازہ ترین