پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس قیصر رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریت برائے فروخت نہیں کہ ہر کسی کو دی جائے۔
شہریت اور شناختی کارڈ جاری کرنے کے لئے ایک طریقہ کار ہوتا ہے نادرا نے ماضی میں غلط طریقے سے لوگوں کو شناختی کارڈ جاری کئے، وزارت داخلہ خاتون کا ریکارڈ چیک کریں اور کیس کو قانون کے مطابق دیکھے۔
فاضل قائمقام چیف جسٹس نے یہ ریمارکس افغان خاتون کی پاکستانی شناختی کارڈکے حصول کے لئے دائررٹ کی سماعت کے دوران دئیے۔دورکنی بنچ قائم مقام چیف جسٹس قیصر رشید اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل تھا ۔