• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیرانوالہ سے آسٹریلیا چوک تک فلائی اوور تعمیر کر نیکی حتمی منظوری

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے شیرانوالہ گیٹ کے علاقہ میں4 ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور تعمیر کرنے کی حتمی منظوری دیدی، 34 کنال اراضی ایکوائرکی جائے گی ۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کر لی۔ ڈی جی ایل ڈی اے کو فلائی اوور کی تعمیر کاذمہ سونپا گیا ہے ایل ڈی اے کی سٹڈی کے مطابق فلائی اوور کی تعمیر سے 3 لاکھ 7 ہزار 460 گاڑیاں مستفید ہونگی۔ بالواسطہ 1 لاکھ 26 ہزار اور بلاواسطہ 1 لاکھ 80 ہزار گاڑیوں کو فائدہ ملے گا۔فلائی اوور کا 1.5 کلومیٹر طویل کا ڈیزائن تیار کیا گیا ایلی ویٹیڈ حصہ 400 میٹر ہو گا۔ ڈیزائن کے مطابق شیرانوالہ گیٹ سے ریلوے اسٹیشن تک 2 لین فلائی اوور بنایا جائے گا۔ فلائی اوور یکی گیٹ، دہلی گیٹ سے ہوتا ہوا آسٹریلیا چوک ریلوے روڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔فلائی اوور کے دونوں اطراف چوڑائی 8.2 میٹر تجویز کی گئی جبکہ 34 کنال اراضی ایکوائر ہو گی۔
تازہ ترین