گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ضلع بھر میں سرکاری محکمہ جات میں درجہ چہارم کی 5سو سے زیادہ آسامیوں کی تعداد خالی پڑی ہے تمام محکمہ جات کی طرف سے فہرستیں ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کو ارسال کر دی گئیں ہیں جنرل اسسٹنٹ ریونیو گوجرانوالہ احد ڈوگر نے بتایا کہ تمام محکموں کو لکھا تھا کہ درجہ چہارم کی آسامیوں کے بارے میں رپورٹ کریں متعدد محکموں کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے باقی کچھ محکمہ جات تیار کررہے ہیں سی پی ایچ اے گوجرانوالہ میں بھی بے شمارآسامیاں خالی ہیں تاہم جس طرح صوبائی حکومت احکامات جاری کرے گی ضلعی انتظامیہ اس پر مکمل عمل پیرا ہونگے۔