• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا الرٹ کے باوجود میپکو نے گجرات ہسپتال کی بجلی کاٹ دی

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو قصبہ گجرات ضلع مظفرگڑھ کی انتظامیہ نے کورونا الرٹ ہونے کے باوجود بنیادی مرکز صحت ہسپتال قصبہ گجرات کی بجلی کاٹنے کے ساتھ رہائشی کالونی کی بھی بجلی منقطع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے چند ماہ سے بجلی بل کی ادائیگی نہیں کی جبکہ ملحقہ کالونی کے مکین اپنی ادائیگی باقاعدگی سے کررہے ہیں، میپکو انتظامیہ نے ہسپتال کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ کالونی کے مکینوں کوبھی بجلی سے محروم کردیاہے جس پر متاثرہ صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے سی ای او میپکو سے صورت حال کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین