گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) وحدت کالونی میں قائم گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کو ڈی سی او گوجرانوالہ کی طرف سے وحدت کالونی سے چھچروالی منتقل کئے جانے کیخلاف گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول وحدت کالونی کے طلباء اور ان کے والدین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز ، بنیرز اٹھا کرسخت احتجاج کیا مظاہرین میں طلبہ اور ان کے والدین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ،ای ڈی او ایجوکیشن صہیب عمران نے کہا کہ سکول کی بلڈنگ کہیں بھی تبدیل نہیں ہو رہی طلبہ سکول کی اسی بلڈنگ میں پڑھتے رہیں گے تاہم صرف اساتذہ اور طلبہ کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہے۔