گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)نامعلوم لڑکی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ماڈل ٹاؤن میں نامعلوم لڑکی کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیاگیا اور اسکی نعش بڑے پیلس ہال کے قریب پھینک کر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا رات گئے تک دوشیزہ کی کوئی شناخت نہ ہو سکی ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔