• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کی روک تھام اور اس سے دنیا کو آگاہ کرنے والی عالمی تنظیم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھارت کو ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دے دیا ہے۔

ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی 17 ایشائی ممالک کی سروے رپورٹ میں بھارت کو ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی بھارت کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی میں بھارت کا ایشیا میں پہلا نمبر ہے۔

بھارت میں رشوت ستانی کی شرح 39 فیصد ہے جبکہ 46 فیصد بھارتی عوامی خدمات کیلئے ذاتی تعلقات استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ شرح ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔

یاد رہے جنوری میں ورلڈ اکنامک فورم کیلئے جاری اپنی رپورٹ میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ’کرپشن پرسیپشن انڈیکس ‘ کے حوالے سے 180 ملکوں میں بھارت کو 80 واں نمبر دیا تھا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 17 ایشیائی ممالک کے 20 ہزار افراد سے سروے کیا گیا۔ سب سے کم رشوت ستانی والے ممالک میں جاپان اور مالدیپ شامل ہیں۔

تازہ ترین