• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کا چین سے کورونا ویکسین کی 50 ملین خوارک خریدنے کا معاہدہ


ترکی نے چین سے کورونا وائرس ویکسین کی50 ملین خوارک خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

ترک وزیر صحت کے مطابق چین سے کورونا ویکسین سینوویک بایوٹیک دسمبر، جنوری اور فروری میں ملیں گی جبکہ ترکی دیگر کورونا ویکسین ڈویلپرز سے بھی رابطے میں ہے۔

دوسری جانب ترکی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 28 ہزار 351 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 168 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 1 لاکھ 5 ہزار 740 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 14 ہزار 868 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 71 لاکھ 37 ہزار 99 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 506 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 15 لاکھ 53 ہزار 773 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین