• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، جرمنی کا حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنیکا اعلان


خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جرمنی نے عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا۔

جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے مطابق نومبر میں کورونا کے سبب عائد پابندیاں 20 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ عوام اب بھی غیر ضروری ملاقاتیں اور سفر سے گریز کریں۔

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا کہ ایمپلائرز گھر سےکام کرنے کے لیے تمام آپشن استعمال کریں، 23 دسمبر سے نیو ایئر تک 10افراد پر مشتمل تقاریب کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جزوی کامیابی کافی نہیں ہے، کورونا کے یومیہ بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد اب بھی زیادہ ہے۔

انگیلا مرکل کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کی پابندی کرنے پر جرمن عوام کے شکر گزار ہیں، اُمید ہے2021 اپنے ساتھ آسانی لائے گا۔

تازہ ترین