• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم میں عالمی وباء کورونا وائرس اب تک 16 ہزار افراد کی زندگیاں نگل چکی ہے۔ یہ اعدادوشمار بیلجئین حکومت کی جانب سے اس حوالے سے ذمہ دار ادارے سائنسانو کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

 یہ وہ افراد ہیں جو اس سال کے آغاز میں اس وباء کی آمد سے لے کر اب تک اس مرض کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی طرح کورونا وائرس کے ملک میں پازیٹیو کیسسز کی تعداد بھی 5 لاکھ 64 ہزار 967 ہوگئی ہے۔

سائنسانو کے حکومت کی جانب سے لگائی گئی مختلف پابندیوں کے باعث کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ 16 سے 22 نومبر کے درمیان ہر ایک لاکھ آبادی پر متاثرین کی تعداد 3082 روزانہ رہی۔ جو کہ ان پابندیوں سے قبل 12000 افراد روزانہ تھی۔

اسی باعث اسپتالوں میں لائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آرہی ہے۔ 19 سے 25 نومبر کے درمیان 270 مریض اسپتال لائے گئے۔

اس وقت بیلجیئم کے اسپتالوں میں داخل کورونا مریضوں کی تعداد 4570 ہے، اُن میں سے 1071 انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔

سائنسانو کے مطابق 16 سے 22 نومبر کے درمیان بیلجیئم میں 157 اموات روزانہ ہوتی رہی ہیں۔ جس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 16077 تک جا پہنچی ہے۔ اس میں گزشتہ روز اس وباء سے ہلاک ہونے والے 139 افراد بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین