• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بورڈ نے اسپیشل امتحانات کوویڈ 19 انٹرمیڈیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے اسپیشل امتحانات کوویڈ 19 انٹرمیڈیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحانات میں12ہزار 371 امیدواروں نے داخلہ بھجوایا، جس میں سے 10ہزار 142 اُمیدواران انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحانات میں شامل ہوئے۔

انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحانات میں 1255اُمیدواران کامیاب ہوئے جبکہ 8756 فیل ہوئے، انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحانات میں کامیابی کا تناسب 12.37 رہا اور 222 اُمیدواران غیر حاضر رہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحانات میں 4350 طالبات اور 5792 طلباء شامل ہوئے،نتائج داخلہ فارمز پر دیئے گئے موبائیل نمبرز پر بجھوائے گئے ہیں۔ 

تازہ ترین