• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خان کیس: نیب کا زرداری، نواز، گیلانی کیخلاف 43 گواہان پیش کرنے کا فیصلہ


توشہ خانہ کیس میں نیب نے آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف کے خلاف 43 گواہان پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی بھی نیب کے گواہان میں شامل ہیں۔

نیب کی جانب سے گواہان کی مکمل فہرست عدالت میں جمع کرادی گئی۔

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔


نیب کے پہلے گواہ زبیر صدیقی کا بیان مکمل نہ ہوسکا، اُنہیں آئندہ سماعت پر 2 دسمبر کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین