• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے اسٹریٹ لائٹس کے بل میں گھپلوں کا نوٹس لے لیا


اسلام آباد میں اسٹریٹ لائٹس کے بلوں کی ادائیگی میں گھپلے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم نے 10 کروڑ روپے ماہانہ بل جمع کرانے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں لگی تقریباً چالیس ہزار میں سے پانچ سے دس فیصد اسٹریٹ لائٹس ہی رات کے اوقات میں روشن ہوتی تھیں۔

وزیر اعظم کےفوری اسٹریٹ لائٹس فعال کرنے کے حکم پر اب 35 فیصد اسٹریٹ لائٹس کام کررہی ہیں۔

اسٹریٹ لائٹس نا جلنے کے باوجود ایم سی آئی نے ہر ماہ 10 کروڑ روپے بل جمع کرانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ وزیراعظم نے معاملے کی انکوائری کروائی تو پتہ چلاکہ بیشتر اسٹریٹ لائٹس کے میٹر ہی نہیں لگے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ بغیر میٹر کے میٹروپولیٹن کارپوریشن کیسے 10 کروڑ روپے کا بل بھر رہی تھی؟

عمران خان نے اسٹریٹ لائٹس کے 10 کروڑ روپے ماہانہ بل جمع کرانے کی انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔

تازہ ترین