• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) رضا باقر نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی اصلاحات کی گئی ہیں، ملک کے معاشی حالات اب بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ 

رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے۔


انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایکسچینج ریٹ کو مصنوعی طریقے سے قابو کرنے کی کوشش نہیں کی جارہی، جبکہ روپے کی قدر مارکیٹ خود طے کر رہی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی کرنسی میں زیادہ گراوٹ نہیں آئی۔

اپنی بات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ روپے کے مقابلے میں ترکی، روس، برازیل کی کرنسی میں زیادہ گراوٹ آئی ہے۔

تازہ ترین