• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی اجتماعات اور لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی برقرار

برطانوی حکومت نے لندن میں کورونا وائرس پابندیاں جاری رکھنے کا اعلان کردیا، ایک ماہ کا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی لندن میں گھروں میں اجتماعات منعقد کرنے اور چھ لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی برقرار رہے گی۔

برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک کے مطابق انگلینڈ کے مزید علاقے کورونا پابندیوں کےسخت ترین درجےمیں شامل ہوں گے۔ 2 دسمبر کے بعد انگلینڈ کے پہلے سے زیادہ علاقوں میں پابندیاں سخت کی جائیں گی۔ 


میٹ ہینکوک نے کہا کہ پابندیوں کا فیصلہ لوگوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ لندن میں کیسز بڑھ رہےہیں، ہمیں ان پر قابو پانا ہے۔ لندن  کورونا پابندیوں کے دوسرے درجے ہائی الرٹ میں شامل ہوگا۔

خبرایجنسی کے مطابق انگلینڈ میں عائد ایک ماہ کی لاک ڈاؤن پابندیاں 2 دسمبر کو ختم ہوں گی۔

تازہ ترین