• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی دوسری لہر کے باعث پروازوں میں کھانے، مشروب پر پابندی

عالمگیر وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث اندرونِ ملک تمام پروازوں میں کھانے اور مشروبات پر پابندی عائد کردی گئی۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئرلائنز اور چارٹرڈ پروازوں میں اس پابندی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔


نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام ایئرپورٹس منیجر اور اے ایس ایف اس فیصلے پر عملدرآمد کروائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آگئی جس کے باعث ملک میں کوویڈ-19 کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

حکومتی سطح پر بھی کورونا وائرس کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن جیسے اقدامات فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اٹھائے جارہے ہیں۔

تازہ ترین