• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن نے پروازوں کیلئے کورونا ایس اوپیز جاری کردیں

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون و بیرون ملک پروازوں کیلئے کورونا ایس اوپیز جاری کردیں۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ایس او پیز 31 اگست تک نافذ العمل رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایس او پیز کا اطلاق تمام چارٹرڈ پروازوں سمیت نجی طیاروں پر یکساں ہوگا۔

تمام ایئرلائنز، ایئرکرافٹ آپریٹرز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنٹس کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سی اے اے کی جانب سے تمام ملکی آپریشنل ایئرپورٹس منیجرز کو نئی ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رہے گی۔

ایس او پیز کے مطابق مسافروں کو صرف روانگی لاؤنج کے سامنے ڈراپ کیا جاسکے گا۔

پروازکی روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم کش اسپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فضائی میزبان پی پی ای کٹس، سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں گے۔

مسافروں کے طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ صحت کے اہلکار مسافروں کو چیک کریں گے۔

انٹرنیشنل پرواز کے مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پُر کروانا متعلقہ ایئرلائن کی ذمہ داری ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق ایک سیٹ چھوڑ کر بٹھایا جائے گا۔

سی اے اے نے مسافروں کے لیے کھانے کے وقت کے علاوہ سرجیکل ماسک دوران پرواز ہر وقت کیلئے پہننا بھی لازم قرار دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق واش روم کو استعمال کرنے کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن اسپرے لازمی کریں گے۔

تازہ ترین