فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ضلعی نائب امیراللہ رکھانعیم کی صدارت ہوا ۔مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئررفیق نجم نے ایگزیکٹو کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مصطفوی انقلاب کا سویرا جلد طلوع ہونے والا ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری جلد پاکستان آئیں گے ۔کارکن ان کے استقبال اور انقلاب کی تیاریاں تیز کر دیں ۔ضلعی ناظم رانارب نوازانجم نے کہاکہ اسلام ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے ۔اسی پیغام کی روشنی میں تحریک منہاج القرآن نے پوری دنیا میں دہشتگردی کے خلاف جہاد کا علم بلند کر رکھا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اور ملکی خزانہ لوٹنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔