• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں چوہوں کا بچا کھانا اور فنگس والی دوائیاں ملتی تھیں، مریم نواز

جیل میں چوہوں کا بچا کھانا اور فنگس والی دوائیاں ملتی تھیں، مریم نواز 


لاہور(خصوصی نمائندہ/آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب میں جیل میں تھی تو مجھے چوہوں کا بچا کھانا اور فنگس والی دوائیاں ملتی تھیں۔ 

وقت آنے پر بتائوں گی میرے ساتھ جیل میں کیا کیا سلوک کیا گیا۔ وزیراعظم نے اپنے سلیکٹرز کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے والد کی ہدایت پر ملتان جلسے میں شرکت کروں گی ۔

جاتی امراء رائے ونڈ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو یقین تھا نواز شریف نہیں بچیں گے، خوف کے مارے باہر بھیجا ۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز ،نواز شریف سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ شہباز شریف اپنے بھائی کی مخالفت کریں۔ نواز شریف ہمیشہ شہباز شریف سے مشورہ کرتے ہیں۔ شہباز شریف ہمیشہ مفاہمت کی بات کرتے ہیں شہباز شریف نے اپنے بھائی کے لیے بہت کچھ قربان کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا حالات بہت خراب ہیں،حکومت مزید نہیں چل سکتی ، ملک اندھے راستے پر ہے جس کو معیشت نہیں کہنا آتا وہ ملک کیا چلائے گا۔بجلی کے بل ایک ایک لاکھ روپے آرہے ہیں،پنجاب میں آئی جی پر آئی جی بدلے جا رہے ہیں،جب توسیع ملتی ہے مسائل تب شروع ہوتے ہیں۔

تازہ ترین