لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیٹا، بیٹی اور داماد سمیت 5کو اشتہاری قرار دے دیا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ آج نیب کے گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنی ہیں جبکہ شریف خاندان کے وکلاء کی جانب سے امجد پرویز ایڈوکیٹ کی مصروفیت کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔احتساب عدالت کے جج نے شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے بھی شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔