• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی روک تھام، UAE کی پاکستان کیلئے طبی امداد

کورونا کی روک تھام، UAE کی پاکستان کیلئے طبی امداد 


کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ملک کی کوششوں میں مدد دینے کیلئے کُل 35میٹرک ٹن میڈیکل اور فوڈ ایڈ کی تین کھیپ بھجوادیں۔ یہ ایڈ پاکستان کے کووڈ19 سے متاثرہ مختلف علاقوں میں پاکستان آرمی اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی مدد سے بڑے پیمانے پر تقسیم کی گئی ہے۔ اس ایڈ سے خصوصاً خواتین طبی عملے کو فائدہ پہنچا ہے۔ اندازے کے مطابق 35 ہزار 864 خواتین طبی عملے نے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے اس ایڈ کو استعمال کیا جو کووڈ 19 وباء کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کر رہی ہیں۔ اس ایڈ سے ان خواتین کی انسانیت کیلئے خدمات میں بہتر انداز میں مدد ہوئی ہے۔

تازہ ترین