• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز ماما کی سیاسی ادبی جدوجہد کو ہمیشہ یادرکھا جائیگا،اے این پی

کوئٹہ(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا جنرل سیکرٹری نذرعلی پیرعلی زئی،ضلع قلعہ عبداللہ کے صدر خان محمد کاکڑ، جنرل سیکرٹری جمیل احمد پیر علی زئی ضلع پشین صدر عبدالباری کاکڑ جنرل سیکرٹری عبدالصادق کاکڑ ضلع قلعہ سیف اللہ صدر عبدالمالک کاکڑ جنرل سیکرٹری احسان اللہ کاکڑ ضلع ژوب صدر انور مندوخیل جنرل سیکر ٹری نقیب افغان لورالائی صدر منظور کاکڑ جنرل سیکرٹری راز محمد ترہ کئی ہرنائی صدر ولی داد میانی جنرل سیکرٹری کامران ترین ضلع زیارت صدر سردارفرید اللہ دمڑ جنرل سیکرٹری میر عالم افغان ضلع دکی صدر عزت خان ناصر جنرل سیکرٹری عثمان ناصر ضلع موسی خیل صدر خان میر لالا جنرل سیکرٹری شہباز ایسوٹ ضلع سبی صدر سعید احمد خجک جنرل سیکرٹری مجتبی خجک ضلع شیرانی صدر امان اللہ حریفال جنرل سیکرٹری عبدالرحمنٰ شیرانی ضلع لسبیلا صدر منان افغان جنرل سیکرٹری عبدالباقی آغا ضلع جعفر آباد صدر نورمحمد بھنگر جنرل سیکرٹری سفرعلی نے ایک بیان میں قوم پرست دانشور قانون دان ادیب لیکوال عزیز اللہ ماما کی 11ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزیز ماما کی بحیثیت ایک سیاسی استاد دانشور قوم دوست رہنمااور فکر باچاخان پر عملاً کاربند خدمتگارکاوشیں اور جہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔پشتون نوجوانوں میں علم وہنر کا فروغ انہیں سیاست وادب کی طرف راغب کرنے میں عزیز ماما کا رہنما کردار نہ صرف ناقابل فراموش ہے بلکہ وہ آج بھی دوسرے رہنماؤں کے لئے قابل تقلید عمل ہے۔انہوں نے جن مقاصد کے حصول کے لیے جہد کی تھی وہ آج بھی حل طلب ہے۔ انہوں نے 3دسمبرکوسہہ پہر 2بجے کوئٹہ پریس کلب میں عزیزاللہ خان عزیز ماما کی یاد میں منعقدہ ریفرنس میں پارٹی کارکنوں کوبھر پور طریقے سے شرکت کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین