ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے پولیس لائن ملتان کا دورہ کیا اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں جوڈیشل کمپلیکس کی توسیع کیلئے پولیس لائن کی اراضی کا ایک حصہ دینے کے لیے موقع کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ محکمہ مال کے ریکارڈ کا ملاحظہ کرتے ہوئے نقشوں کی مدد سے موزوں قطعہ اراضی دینے کے مختلف اپشن پر غور کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کو جلد یقینی بنایا جائے گا اور اس انداز سے اراضی جوڈیشل کمپلیکس کو فراہم کی جائیگی۔