• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پولیس کا 23 واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر ) موٹروے پولیس کا23 واں یوم تاسیس انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا، اس موقع پر موٹروے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر ملتان میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے موقع پر موٹروے پولیس ملتان کے سیکٹر کمانڈر ندیم اشرف وڑائچ نے بتایا کہ موٹروے پولیس کا بنیادی مقصد قومی شاہرات کو ٹریفک حادثات سے پاک کرنا، لوگوں کی مدد کرنا اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانا ہے، موٹروے پولیس نے اپنے اس 23 سالہ سفر میں ایمانداری، خوش اخلاقی اور روڈ یوزرز کی مدد کر کے اپنا نام کمایا۔ آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے فرائض منصبی نیک نیتی اور ایمانداری سے سر انجام دیں گے اور عوام کی خدمت کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔
تازہ ترین