آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وسیم اکرم ساحل پر جوتے پھینکنے پر خفا


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل پر جوتے پھینکنے پر عوام سے خفا دکھائی دے رہے ہیں۔

وسیم اکرم کا اپنے ویڈیو پیغام میں سمندر کنارے بکھرے جوتے دیکھ کر عوام پر اظہار برہمی کیا۔


وسیم اکرم نے شکوہ کیا کہ سمندر پرسیر کے لیے آنیوالے جوتے یہاں پھینک جاتے ہیں، کیا لوگ گھر سے نیت کرکے آتے ہیں کہ آؤ جوتے پھینکنے چلیں۔


انہوں نے ویڈیو میں پیچھے جوتوں کی تصویریں لیتی اہلیہ شنیرا کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ دیکھو یہ تم لوگوں کے پھینکے ہوئے جوتوں کی تصویریں لے رہی ہے۔‘

اپنے ویڈیو پیغام میں سابق کرکٹر نے کورونا وائرس کے حوالے سے بھی اپنا پیغام دیا اور کہا کہ کورونا کی دوسری لہر آرہی ہے عوام احتیاط کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہری ماسک پہنیں اور حفاظتی فاصلہ برقرار رکھیں، جب کہا جارہا ہے کہ ایک دو ماہ احتیاط کریں تو دوستوں سے نہ ملیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید