لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر دلبر حسین کوویڈ 19 کا شکار ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ دلبر حسین گزشتہ ہفتے سے آسٹریلیا میں قرنطینہ میں ہیں۔
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر دلبر حسین کا آسٹریلیا پہنچنے کے بعد کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے، وہ پاکستان سے کورونا وائرس کلئیر گئے تھے۔
دلبر حسین اس وقت پرتھ میں بنائے جانے والے بائیو سیکور ببل میں ہیں۔
عاطف رانا نے کہا کہ دلبر حسین کے ساتھ رابطہ رکھا ہوا ہے، اُن کے حوصلے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عاطف رانا نے کہا کہ دلبر حسین نے بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنی ہے، اُن کا حارث رؤف کی جگہ میلبرن اسٹارز میں معاہدہ ہوا ہے۔