• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے بختاور کی منگنی میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی

کورونا وائرس سے متاثر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی بہن بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں ورچوئل طریقے سے شریک ہوئے۔

تقریب میں موجود آصفہ بھٹو زرداری نے انٹرنیٹ پر موجود بلاول بھٹو کو مہمانوں سے ملوایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کیمرے کے ذریعے فرداً فرداً تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں صنم بھٹو،فریال تالپور، ڈاکٹر عذرا پیچوہو شریک ہوئیں، جبکہ ڈاکٹرعاصم حسین،انور مجید، اے جی مجید، ریاض لال جی بھی شریک ہوئے ۔

منگنی کی تقریب میں متحدہ عرب امارات سے آئے غیرملکی مہمان بھی شریک ہوئے،  محمود بٹ اور ان کے خاندان کے افراد بلاول ہاؤس سے ہوٹل روانہ ہوگئے، منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی۔


بختاور کی منگنی میں کوفتے، بریانی، چکن بروسٹ اور مچھلی مینو میں شامل تھا، جبکہ بچوں کے کھانے کی خصوصی ڈشز بھی تیار کی گئیں تھیں ۔

سابق صدر آصف زرداری تمام وقت تقریب میں مہمانوں سے ملتے اورمبارکباد وصول کرتے رہے۔

تازہ ترین