پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی، بختاور بھٹو اور محمود چودھری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔
تقریب میں موجود مہمانوں کے لیے انواع و اقسام کے کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کوفتے، بریانی، چکن بروسٹ اور مچھلی مینو میں شامل تھی، جبکہ بچوں کے کھانے کی خصوصی ڈشز بھی تیار کی گئیں تھیں۔
تقریب میں خاندان کے افراد اور ذاتی دوستوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں صنم بھٹو، فریال تالپور، ڈاکٹر عذرا پیچوہو شریک ہوئیں، جبکہ ڈاکٹر عاصم حسین، انور مجید، اے جی مجید، ریاض لال جی بھی شریک ہوئے۔
منگنی کی تقریب میں متحدہ عرب امارات سے آئے غیر ملکی مہمان بھی شریک تھے، محمود بٹ اور ان کے خاندان کے افراد بلاول ہاؤس سے ہوٹل روانہ ہوگئے۔
منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی۔
بختاور بھٹو اور محمود چودھری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔
سابق صدر آصف زرداری تمام وقت تقریب میں مہمانوں سے ملتے اور مبارکباد وصول کرتے رہے۔
کورونا وائرس سے متاثر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی بہن بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں ورچوئل طریقے سے شریک ہوئے۔
تقریب میں موجود آصفہ بھٹو زرداری نے انٹرنیٹ پر موجود بلاول بھٹو کو مہمانوں سے ملوایا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کیمرے کے ذریعے فرداً فرداً تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔