• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقابلے میں ہلاک ڈرائیور کا دہشت گردوں سے رابطہ تھا، پولیس کا دعویٰ



کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں علی الصبح ہوئے مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ڈرائيورکا دہشت گردوں سے رابطہ تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گینگ کے سرغنہ غلام مصطفیٰ اور محمد عباس کا کال ڈیٹا اور ریکارڈنگ موجود ہے، دونوں ملزمان کے درمیان کم از کم 17 مرتبہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس گینگ پر حساس ادارے کے ساتھ پولیس مسلسل کام کررہی تھی۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محمد عباس جس گھر میں ڈرائیور تھا اس کے بارے میں پولیس کو اطلاعات تھی، اس گھر اور پوری گلی پر پولیس نے نظر رکھی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان یا تو اس گھر میں مقیم تھے یا واردات کرنے آئے تھے، جبکہ مارے گئے ملزمان سے متعلق مزید شواہد اکٹھا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین