• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر سےایک کروڑ نقدی،زیورات چوری، چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتیں

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے لاکھوں کی نقدی، زیورات ،موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء کے علا وہ ایک موٹرسائیکل اڑا لیاگیا، پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے کے بھی مقدمات بھی درج کر لیے۔ ،تھا نہ کو ہسار کے علا قے ای سیون سے آصف علی کے گھر سے 62 ہزار 600امریکی ڈالر اور 18تولے زیورات چوری کر لیے گئے۔ تھا نہ رتہ امرال نے 50ہزار روپے چھیننے ، تھا نہ بنی گالہ نے موبائل چھیننے، تھا نہ ائر پورٹ نے موٹرسائیکل چھیننے، تھا نہ رتہ امرا ل نے طلائی زیورات اور 83ہزار روپے چوری ،تھا نہ بنی نے دو موبائل اور 74ہزار روپے چوری ،تھا نہ نصیر آباد نے دو گائیں چوری ، تھا نہ ریس کورس نے نقدی ،موبائل ،کارڈز اور دیگر سامان چوری ،تھا نہ ٹیکسلا نے طلائی زیورات ،جوسر ،16ہزار روپے اور دیگر سامان چوری، جیب سے 30 لاکھ روپے چوری ،تھا نہ صدر واہ نے نمبر پلیٹس ،ایل سی ڈی ،ٹیپ ،سپیکر ،ایمپلی فائر مالیت 10 ہزار روپے چوری ،تھا نہ گو جر خان نے موٹرسائیکل چوری ،تھا نہ ٹیکسلا نے بجری سپلائی کے مد میں 13 لاکھ 91 ہزار 500 روپے امانت لے کر واپس نہ کرنے ، تھا نہ کھنہ نے موبائل چھیننے، تھا نہ گولڑہ نےکار ٹمپر ڈ نکلنے پر ، تھا نہ انڈسٹریل ایر یا نے گاڑی کا چیسز نمبر تبدیل نکلنے پر ،کرا چی کمپنی پولیس نے کار ہضم کرنے ،تھا نہ گولڑ ہ پولیس نے پلاٹس کی خرید کے سلسلہ میں 25لاکھ روپے خوردبرد کرنے پر مقدمات درج کر لیے۔
تازہ ترین