ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان محمد حسن رضا خان نے تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں پولیس چوکی عبدالعزیز ٹاکرانی کا سنگ بنیاد رکھا ایس پی صدر ڈویژن راؤ نعیم شاہد، ایس پی سنگھار ملک، ایس ایچ صدر شجاع آباد حاجی لیاقت علی اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔سی پی او نے کہا ہے کہ اس علاقہ میں کرائم کنٹرول کرنے کے لیے پولیس چوکی کرائم کنٹرول کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی یہاں مناسب نفری تعینات کی جائے گی جس سے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا سکے گا۔