• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کی ریم الہاشمی سے ملاقات


وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی تعاون کے اُمور کی وزیرِ مملکت ریم الہاشمی سے ملاقات کی ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور ریم الہاشمی کے درمیان ملاقات نائیجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

دورانِ ملاقات شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مذہبی اور تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

اماراتی وزیر نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب کو سراہا۔

ملاقات میں اگلے سال دبئی میں منعقد ہونے والی ’ایکسپو‘ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اورکورونا وائرس کی صورتِ حال سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور پربھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا، وزیرِ خارجہ نےپاکستانی شہریوں کی ویزہ مشکلات کے جلد ازالے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ 

تازہ ترین