• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشفاق احمد نے بانو قدسیہ سے شادی کیوں کی تھی؟

بانو قُدسیہ اور اشفاق احمد کی جوڑی کا شمار ادبی دنیا کی معتبر ترین جوڑیوں میں ہوتا تھا اور دونوں نے اردو ادب کو لازوال کتابیں دیں۔

ایک دن جب ایک انٹرویو میں اشفاق احمد سے بانو قدسیہ سے شادی کرنے کی وجہ دریافت کی تو انہوں نے مسکراتے ہوئے بڑا منفرد جواب دیا۔

اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ ’بانو میں مجھے وہ خوبیاں دِکھیں جو مجھ میں نہ  تھیں، تو وہیں سوچا کہ کیوں نہ اُن خوبیوں کو گھر لے آیا جائے۔‘

دوسری جانب آج افسانہ و ناول نگار بانو قدسیہ کی سالگرہ پر گوگل نے اپنا ڈوڈل اُن کے نام کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اشفاق احمد نے بانو قدسیہ سے شادی کیوں کی تھی؟
اشفاق احمد اور بانو قدسیہ کی جوانی کی یادگار تصویر

28 نومبر 1928ء کو فیروز پور بھارت میں پیدا ہونے والی بانو قدسیہ کی آج 92 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، اسی مناسبت سے گوگل نے بانو قدسیہ سے منسوب اپنا ڈوڈل جاری کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اردو میں ایم اے کرنے کے دوران ہی اشفاق احمد کی حوصلہ افزائی پر ان کا پہلا افسانہ ’آمادگیٔ شوق‘ شائع ہوا، یہ افسانہ 1950ء میں ادبی جریدے ’ادبِ لطیف‘ میں شائع ہوا، یہ اس دور کا سرکردہ جریدہ تھا۔

تازہ ترین