• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ، قومی اسکواڈ کا ایک اور کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار


نیوزی لینڈ جانے والے پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل ایک اور کھلاڑی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگیا، جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ٹیم میں شامل افراد کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ اسکواڈ چار روز قبل نیوزی لینڈ پہنچا جہاں پورے اسکواڈ کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کیئے گئے، پہلے ٹیسٹ کے نتیجے میں 6 افراد کی رپورٹ مثبت آئی تھی جنہیں الگ قرنطینہ کر دیا گیا۔

آج ایک اور کھلاڑی کا کورونا وائرس  کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کا اگلا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پیر کو ہو گا، نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل ارکان کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے، جس کے بعد کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کے آئسولیشن میں نرمی کر دی گئی۔

اسکواڈ کو ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں چہل قدمی کی بھی اجازت مل گئی، پی سی بی نے کرکٹ نیوزی لینڈ سے کھلاڑیوں کو جلد ٹریننگ کی سہولت دینے کا بھی کہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید