• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: پولیس نے خواتین کارکنان کو جلسہ گاہ جانے سے روک دیا

ملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے پولیس نے مسلم لیگ نون کی خواتین ارکان کو جلسہ گاہ جانے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی تحریک پی ڈی ایم کی جانب سے 30 نومبر کو جلسے کے اعلان کے بعد سے ملتان توجہ کا مرکز بن گیا ہے جبکہ جلسے کے حوالے سے سرگرمیاں جاری ہیں۔

ایم پی اے علی حیدر گیلانی ریلی کی صورت میں قاسم باغ جلسہ گاہ روانہ ہوگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ نون کی خواتین ارکان کو پولیس نے جلسہ گاہ جانے سے روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب قلعہ قاسم کہنہ باغ اسٹیڈیم اب تک سیل ہے جبکہ انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی ملتان گیلانی ہاؤس پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر رہنماؤں کی آمد بھی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

شیری رحمٰن، راناثناء اللّٰہ اور مولانا عبدالغفور حیدری بھی آج ملتان پہنچیں گے جس کے بعد پی ڈی ایم رہنماؤں کا گیلانی ہاؤس میں جلسے کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوگا۔

دوسری جانب ملتان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال میں جلسے جلوسوں کا ماحول نہیں ہے۔

تازہ ترین