• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم، کورونا کو روکنے کیلئے لگائی گئی پابندیوں کو جنوری تک جاری رکھنے کا اعلان

بیلجیئم میں حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں کو آئندہ سال وسط جنوری تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اس میں کچھ ترمیم بھی کی گئی ہے۔

اس فیصلے کے تحت فوڈ سیکٹر کے علاوہ کپڑے اور چند اشیاء کی دکانوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن تمام ریسٹورنٹ، بار، کیفے، حجام کی دکانیں اور بیوٹی سیکٹر پہلے ہی کی طرح آئندہ سال وسطِ جنوری تک بند رہیں گے۔ 

 اس بات کا اعلان بیلجیئم کے وزیرِ اعظم الیگزینڈر دی کرو کی جانب سے جمعے کی شام دیر گئے تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ 

6 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت ایک دوراہے پر کھڑا ہے، وائرس کے پھیلاؤ کی شدت پہلے سے کم ہوگئی ہے لیکن یہ ابھی بھی موجود ہے، اس وقت ہر ایک لاکھ آبادی پر پازیٹیو کیسسز کی تعداد 3000 روزانہ کے قریب آچکی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کے مطابق اگر یہ شرح 800 پازیٹیو کیسسز اور 75 مریضوں کے روزانہ داخلے تک آجائے تو یہ ایک محفوظ شرح شمار ہوگی۔ 

اگر اس وقت پابندیاں اٹھا لی جائیں تو موجودہ صورتِ حال میں کم ہوتی ہوئی تعداد ایک تیسری شدید ترین لہر کا سبب بن جائے گی۔

 اس لیے ضروری ہے کہ اب تک کی قومی محنت کو برباد ہونے سے بچا کر آئندہ سال پر نظر رکھی جائے۔

وزیرِ اعظم نے مزید اعلان کیا کہ کرسمس اور نئے سال کی تمام تقریبات منسوخ تصور کی جائیں۔

تازہ ترین