آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزیر اعظم نے اپنی ٹیم کو آزاد کشمیر میں کام شروع کرنے کی ہدایت کردی

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کو آزادکشمیر میں فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے لیے بھی مضبوط ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر میں بھی متحرک کیا جائے گا۔

آزاد کشمیر کے لیے سیاسی ٹیم میں وفاقی وزراء، پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین شامل ہوں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور، عامر کیانی، سیف اللّٰہ نیازی، بیرسٹر سلطان کو اہم اہداف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے ہر حلقے میں ہوم ورک کیا جائے گا، امیدواروں کی فہرستیں بھی مرتب ہوں گی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف مضبوط حکومت بنائے گی۔

قومی خبریں سے مزید