اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما افتخار حسین نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے ہاتھوں پاکستان معاشی طور پر بدحال ہوچکا ہے۔
اسٹیل ملز سے 4 ہزار سے زائد ملازمین کو نکالنے کے حکومتی فیصلے پر میاں افتخار حسین نے کڑی تنقید کی۔
پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ اسٹیل ملز سے 4 ہزار سے زائد ملازمین کو نکالنا ان سب کے خاندانوں کا معاشی قتل ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے ہاتھوں پاکستان معاشی طور پر بدحال ہوچکا ہے، مہنگائی میں پسے عوام کو بے روزگار کرنا حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔
افتخار حسین کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کو خسارے سے نکالنے کے لیے حکومت نے قابل ذکر اقدامات نہیں کیے۔