• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت تصادم سے گریزاں، اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، فیصل جاوید


حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی قسم کا تصادم نہیں چاہتی ہے۔

ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، ان کے جلسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لوگوں کو زبردستی جلسوں میں لاکر اُن کی جانیں خطرے میں ڈال رہی ہے۔


پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ اپوزیشن ان اقدامات کے ذریعے پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت پر حملہ کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسوں سے اپوزیشن کو کوئی فائد ہ نہیں ہونا، اس عمل میں صرف اور صرف نقصان ہے۔

فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ لیڈر باہر یا ویڈیو کال پر بیٹھ کر خطاب کرتے ہیں اور یہ عوام کو زبردستی سڑکوں پر لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کا ریٹ 17 فیصد ہے، اب تک ملک کے 70 فیصد اسپتال بھرچکے ہیں۔

تازہ ترین