• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، ذرائع


وفاقی حکومت کی جانب سے یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے یکم دسمبر سے 15روز کیلئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے، نومبر کے وسط کی بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے پٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔


وفاقی حکومت پٹرولیم لیوی میں کمی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار بھی رکھ سکتی ہے، حکومت فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر پوری 30، 30 روپے پٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

تازہ ترین