• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیت ﷲ خامنہ ای کا ایرانی سائنسدان کے قاتلوں سے انتقام لینے پر زور

ایران کے سپریم لیڈر آیت ﷲ خامنہ ای نے ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قاتلوں سے انتقال لینے پر زور دیا ہے۔

اپنے ایک پیغام میں آیت ﷲ خامنہ ای نے ایرانی عہدیداروں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردانہ واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے محسن فخری زادہ کی سائنسی اور فنی کوششوں اور کاوشوں کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا ہے۔

اس قبل صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ ایران قتل کا انتقام لے گا، انتقام کے وقت کا انتخاب ہم خود کریں گے، قتل سے ایرانی جوہری پروگرام کی رفتار سست نہیں ہوگی۔

امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن نے ایران کے سائنس دان کا قتل مجرمانہ اور غیر ذمہ دارانہ فعل قرار دے دیا، اور کہا کہ ایران اس کا انتہائی خطرناک جواب دے سکتا ہے، خطے میں نئے تنازعات جنم لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو تہران کے قریب میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

تازہ ترین