• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کے مجرم کو نامرد کرنے کی سزا کی اسلام اور حدیث میں کوئی گنجائش نہیں‘ محقق

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے خواتین اور بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنے کی سزا پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے نہیں لی۔ کونسل کے ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک مجوزہ آرڈیننس پر کونسل سے رائے نہیں لی گئی۔ کونسل کے ایک محقق نے نمائندہ کو بتایا کہ کسی مجرم کو نامرد کرنے کی سزا کی اسلام اور حدیث میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ریپ کے مجرمان کیخلاف سخت قوانین پر مبنی آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کی سزا تجویز کی گئی تھی۔ وفاقی کابینہ کی طرف سے اس آرڈیننس کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیئرمین اور بارہ ممبران کی مدت ختم ہونے کے بعد کونسل بھی عملاً غیر فعال ہوگئی ہے۔

تازہ ترین